مرکزی مسلم لیگ کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس کل ہوگی

مرکزی مسلم لیگ کے تحت بچوں  کی غزہ کانفرنس کل ہوگی

کراچی (آن لائن)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘‘بچوں کی غزہ کانفرنس’’ پیر (کل)کو منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس صبح 10 بجے شاہراہ قائدین پر ہوگی۔۔۔

جہاں شہر بھر سے ہزاروں بچے غزہ کے معصوموں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔اس سلسلے میں کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ذمہ داران نجی و سرکاری اسکولوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپلز سے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔ اسکولوں کی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ طلبہ اپنے اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی بمباری اور دہشت گردی میں40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں