مرکزی مسلم لیگ کی اسرائیل کیخلاف احتجاجی تحریک شروع
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ دنیا)اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا امت مسلمہ پر فرض ہے ۔ امریکا ،اسرائیل کا اتحادی ہے ۔پوری دنیا کے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں ۔
ہمارے حکمرانوں کو بھی ایران کی طرح اسرائیل کو للکارنا ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں محمد عباس اور راؤ تنویر احمد نے ٹنڈو محمد خان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی قوتوں کو اسرائیلی جارحیت کی صرف مذمت کرنے کے بجائے اسرائیل کو دوٹوک جواب دینا چاہیے۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ملک گیر سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ 7 اکتوبر کو ملک کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔