سکھر میں ڈکیتی کی وارداتیں روکنے کامطالبہ

 سکھر میں ڈکیتی کی  وارداتیں روکنے کامطالبہ

سکھر (بیورو رپورٹ) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی نے کہا ہے کہ سکھر پولیس کی نااہلی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔۔۔

 آئے روز چوری ، ڈکیتی اور رہزنی سمیت اغواء کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ،اعلیٰ حکام نوٹس لیکر سکھرشہر میں اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ، بصورت دیگر شہری احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجپوت بندھانی ویلفیئر کی جانب سے منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں محمد اشرف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں