گمبٹ :دعوت اسلامی کا سنتوں بھر ااجتماع آج ہوگا

 گمبٹ :دعوت اسلامی کا  سنتوں بھر ااجتماع آج ہوگا

ٹھری میرواہ (نمائندہ دنیا)دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھر ااجتماع6اکتوبر کو ہوگا، ڈگری کالج اسٹیڈیم گمبٹ میں ہونے والے اجتماع میں حاجی محمد شاہد عطاری بیان کریں گے ۔

 اجتماع بعد نماز عشاء منعقد ہوگا جس میں خیر پور، رانی پور گمبٹ، ٹھری میراوہ ، سکھر سمیت قرب و جوار کے کئی علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول ؐ شریک ہوں گے ، اس اجتماع میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و الے افراد بھی شرکت کریں گے ، اجتماع میں نگراں پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان کرینگے ، تمام احباب حصول علم دین کیلئے شرکت کرکے ثواب کمائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں