سکھر :نیشنل ہائی وے میں توسیع کے پروجیکٹ کاآغاز

 سکھر :نیشنل ہائی وے میں توسیع کے پروجیکٹ کاآغاز

سکھر(بیورو رپورٹ)چین کے تعاون سے نیشنل ہائی وے کے 67 کلو میٹر روہڑی،رانی پور سیکشن کو چوڑا کرنے اور اونچائی بڑھانے کے پروجیکٹ سے متعلق ماحولیاتی،سماجی تحفظ سروے کے کام کا آغاز ہو گیا۔

جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ نارتھ محمد سلطان ابڑو کی سربراہی میں نیسپاک کنسلٹنٹس نے روہڑی، رانی پور سیکشن کا دورہ کیا اور اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔لاہور سے آئے ہوئی نیسپاک کنسلٹنٹس کی ٹیم میں سینئر انوارمینٹلسٹ رملہ صدیق اور ماحولیاتی ماہر شہنیلا حنیف شامل تھیں،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ نارتھ انجم بشیر قریشی اور دیگر بھی موجود تھے ۔سروے ٹیم نے ریونیو، آبپاشی، انوارمینٹل پروٹیکشن ایجنسی، اسکارپ، فشریز، ریلوے سمیت متعلقہ اداروں ومحکموں کے افسران کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پروجیکٹ کے سروے سے متعلق آگاہی فراہم کی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے خدشات سنے۔ اس موقع پر سلطان ابڑو نے بتایا کہ چین کی فنڈنگ سے روہڑی ،رانی پور سیکشن سمیت ہالہ حیدرآباد سیکشن کی چوڑائی اور اونچائی بڑھانے کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں