نوکری کے جھانسے میں آنیوالاسبزی فروش بلوچستان میں قتل

نوکری کے جھانسے میں آنیوالاسبزی فروش بلوچستان میں قتل

نوڈیرو (نمائندہ دنیا) نوڈیرو کے رہائشی نوجوان نذیر ناریجو کو نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی سے بلوچستان لے جاکر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

نوجوان کے قتل کی اطلاع پر نوجوان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، مقتول کے ورثا کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کی شاہنواز کالونی کے رہائشی نذیر ناریجو کو نوکری کا چھانسہ دیکر بلوچستان میں وندر کے علاقہ میں قتل کردیا گیا، مقتول کو اس کے اپنے ہی برادری کے افراد عطاء اللہ اور لعل بخش نے کراچی سے وندر منتقل کیاگیا ، جہاں اس کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتول نوجوان کے والد رحیم بخش ناریجو اور اہل خانہ نے بتایا کہ نذیر کراچی کی بھینس کالونی میں سبزی کا ٹھیلہ لگاتا تھا اور وہ محنت مزدوری کر کے اپنا گزر بسر کر رہا تھا۔ والد کا کہنا ہے کہ عطاء اللہ اور لعل بخش اسے نوکری کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گئے اور بعد میں اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔والد نے الزام لگایا کہ قاتلوں نے میرے بیٹے کی لاش کو بلوچستان میں کہیں دفن کر دیا ہے اور لاش واپس کرنے سے انکاری ہیں۔ مقتول کے والد اور خاندان نے کلام پاک تھامے احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں مقتول کی بہن صنم سمیت دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں