لاڑکانہ :عالمی دن کی مناسبت سے اساتذہ میں اسناد،شیلڈز تقسیم
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 400 سے زائد ریٹائرڈ و حاضر اساتذہ اور۔۔۔
محکمہ تعلیم کے افسران کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اسناد اور شیلڈز دینے کی تقریب بیگم نصرت بھٹو میموریل ہال میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنا، ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری، ڈائریکٹر سکولز پرائمری ایجوکیشن خلیل احمد مہر، مختلف اسکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔