ڈکیتی مزاحمت پرطالبعلم کے قتل کے دوملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر گریجویشن کے طالب علم فیصل کے قتل کا معاملہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار کرلئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے گزشتہ روز مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جن سے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ ملزمان نے چند روز قبل علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان فیصل کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث تھے اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے نوجوان کا چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا ہے اور نوجوان فیصل کے قتل کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والا خول مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان سے ملنے والے اسلحے سے میچ کرگیا ہے ۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک کا کرمنل ریکارڈ پولیس کو مل گیا ہے دوسرے کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جو خواجہ اجمیر نگری تھانے کی۔حدود سے چوری کی گئی تھی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے واضح رہے کہ فیصل شبیر کو تین اکتوبر کہ شب قبل سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا۔