مچھر کالونی میں ڈوبنے والے 10سالہ بچے کی لاش نہ مل سکی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں ڈوبنے والے 10 سالہ بچے کی لاش دوسرے روز بھی نہ مل سکی تلاش کا عمل سارا دن جاری رہا ۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی نالے میں جمعہ کی شام کو ڈوبنے والے 10 سالہ سلمان کی لاش کی تلاش کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا اس دوران ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ، ایدھی بحری ٹیم کے غوطہ خور اور علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرتے رہے تاہم بچے کی لاش نہیں مل سکی ریسکیو کام کا کہنا ہے کہ نالہ طویل ہونے کی وجہ سے ممکنہ طور پر امید ہے کہ لاش پانی کے ساتھ بہہ کر کہیں آگے نکل گئی ہے ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان اپنے 12 سالہ دوست اسماعیل سمیت نالے میں گر گیا تھا اسماعیل کو موقع پہ موجود لوگوں نے بچا لیا تھا تاہم سلمان نالے میں ڈوب گیا تھا۔