سجن یونین کا صدر ٹاؤن آفس پر آج احتجاج کا اعلان

 سجن یونین کا صدر ٹاؤن  آفس پر آج احتجاج کا اعلان

کراچی (این این آئی)سجن یونین ٹاونز میونسپل کارپوریشنز کراچی رجسٹرڈ کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ اور ترجمان عباس احمد نے کہا ہے کہ۔۔۔

 سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے صدرٹاون بھیجے جانے والے ملازمین کی ماہ اگست کی ماہوار تنخواہیں صدر ٹاؤن میں میونسپل کمشنر کی عدم موجودگی کے باعث تاحال التوا کا شکار ہوگئی ہیں۔چیئرمین صدر ٹاؤن کی جانب سے عارضی میونسپل کمشنر کی تعیناتی کی لوکل گورنمنٹ کی جانب سے انڈوسمنٹ نہ ہونے اوروہاں سے آرڈر جاری نہ ہونے کے باعث اس ماہ کی ریگولر تنخواہیں بھی التوا کا شکار ہورہی ہیں۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر میونسپل کمشنر کا تقرر کرکے ماہوار تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس پر پیر (آج)کو صدر ٹاؤن آفس پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں