کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو روند دیا، باپ جاں بحق

کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی  کو روند دیا، باپ جاں بحق

کراچی(این این آئی)تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ متوفی کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔۔۔

حب ندی میں ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں میٹروول سینما کے قریب پیش آیا، متوفی کی شناخت 25 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے ۔خمیوں میں متوفی کی بیوہ 20 سالہ افشاں اورکمسن بیٹی ابیہ شامل ہیں، زخمی ماں بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔علاوہ ازیں حب ندی میں 22 سالہ شخص نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکال کر سول اسپتال پہنچائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں