لیاری دھماکے کی زخمی خاتون چل بسی ،اموات 2ہوگئیں

لیاری دھماکے کی زخمی خاتون  چل بسی ،اموات 2ہوگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لیاری بہار کالونی فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کی ایک اور زخمی خاتون چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق ساجدہ زوجہ لیاقت علی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، حادثے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والا قاسم علی دو روز قبل جاں بحق ہوگیا تھا۔حادثے میں زخمی ہونے والی مزید 3 خواتین کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہیں جب کہ اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں