منوڑا میں ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش نہ مل سکی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )منوڑا کے ساحل پر پکنک بنا کر بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش دوسرے روز بھی نہ مل سکی واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ڈوب گئے تھے۔۔۔
جن میں سے تین کی لاشیں گزشتہ روز ہی مل گئی تھی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بحری غوطہ خور سمندر میں لاش کی تلاش کرتے رہے جبکہ بوٹ کے ذریعے بھی گہرے سمندر میں لاش کی تلاش کا عمل جاری رہا لیکن بدقسمتی سے ڈوب کر لاپتا ہونے والے مصطفی آفتاب کی لاش نہیں مل سکی ۔ دوسری جانب منوڑہ کے ساحل پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو بہنوں اور بھائی کی نماز جنازہ دستگیر ایف بی ایریا بلاک 9 میں ادا کردی گئی، تینوں بھائی بہنوں کو آہوں سسکیوں کے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں اور متوفین کے لواحقین عزیز واقارب کی بڑی تعداد شریک تھی ۔