پولیس کا منشیات کے اڈے پر دھاوا 80 سے زائد افراد زیر حراست

پولیس کا منشیات کے اڈے پر دھاوا 80 سے زائد افراد زیر حراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ پر پولیس کا منشیات کے اڈے پر دھاوا، 80 سے زائد افراد زیر حراست ،چوری کی 50 سے زائد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے فقیراگوٹھ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا ،پولیس ٹیم کے پہنچتے ہی منشیات کے اڈے پر بھگدڑ مچ گئی جسکے بعد پولیس نے 80 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ۔ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کے مطابق زیرحراست افراد میں منشیات فروش اور نشے کے عادی افراد شامل ہیں جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 50 سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد کیں،موقع سے ملنے والی تمام موٹرسائیکلیں چوری شدہ ہیں جنہیں مختلف علاقوں سے چوری کیا گیاتھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں