نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

نئے صوبے وقت کی اہم  ضرورت ہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی (این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ سمیت ملک بھر میں صوبوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پیش کرے ۔۔۔

 کیونکہ موجودہ صوبوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور خاص طورپر صوبہ سندھ میں مہاجر صوبے کا قیام شہری علاقوں کے مہاجروں کی مضبوط آواز ہے ۔ لہٰذا وقت آگیا ہے کہ فوری طورپر سندھ میں مہاجروں کیلئے الگ صوبہ بنایا جائے کیونکہ صوبہ سندھ میں مہاجروں کا مکمل طورپر استحصال کیا جارہا ہے ۔ کراچی اور حیدرآباد پر پیپلزپارٹی کے دیہی وڈیرے قابض ہیں جو شہری وسائل کو مقامی آبادی پر خرچ کرنے کے بجائے یا تو وسائل کی لوٹ مار کررہے ہیں یا پھر دیہی علاقوں میں لگائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں