امتحانی کاپیاں جانچنے کاعمل سست،نتائج میں تاخیر کاخدشہ

امتحانی کاپیاں جانچنے کاعمل سست،نتائج میں تاخیر کاخدشہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے نئے تعینات چیئرمین کا احسن اقدام،کئی برس سے کاپیوں کی جانچ کرنے والے اساتذہ کی رکی ہوئی رقم کے چیک جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ناظم امتحانات کی جانب سے سینٹرالائزڈ اسسمنٹ سینٹر تو بنا دیا گیا ہے لیکن اس میں کاپیاں جانچنے والے اساتذہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے نتائج میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر رضا تالپور نے گزشتہ دنوں حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈ کو ملنے والی گرانٹ سے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانی کاپیوں کی جانچ کرنے والے اساتذہ کی رکی ہوئی رقم کے چیک بھی جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، واضح رہے کہ یہ رقم گزشتہ کئی سال سے تعلیمی بورڈ پر واجب الادا تھی جو کہ اب سیکڑوں اساتذہ کو دی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب باخبر ذرائع نے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال امتحانی کاپیوں کی چیکنگ کے لئے ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ انجینئر انور علیم خانزادہ کی جانب سے سینٹرالائزڈ اسسمنٹ سینٹر تو بنا دیا گیا ہے لیکن اساتذہ کی غیر حاضر ی ان کی جانب سے غیر سنجیدگی کوظاہر کررہی ہے جس سے امتحانی نتائج میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ۔ اس ضمن پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں علی شیر، غنی صدیقی اور دیگر نے اساتذہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسسمنٹ سینٹر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں