یوتھ کنونشن نوجوانوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کریگا، ایم کیوایم

 یوتھ کنونشن نوجوانوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کریگا، ایم کیوایم

حیدر آباد(نمائندہ دنیا )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت 11 اکتوبر کوباغ مصطفی گرؤ انڈ حیدر آباد میں منعقد ہونے والے یوتھ کنونشن کے حوالے سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین اور حیدر آباد ڈسڑکٹ کے ذمہ داران نے ٹاؤنز ہیر آباد ۔۔۔

 شاہی بازار ، سخی عبد وہاب اور کوہسار، باغ مصطفی ، کینٹ میں نوجوانوں کے اجلاس میں شرکت کی اور نوجوانوں کنونشن کی دعوت دی۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11اکتوبر کو حیدر آباد باغ مصطفی گرؤانڈ میں منعقد ہونے والا یوتھ کنونشن نوجوان طبقے کو ترقی کی راہ پرگامزن کریگا۔جوائنٹ انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سید محمد علی شاہ نے کہاکہ حیدر آباد میں یوتھ کنونشن کو ایک تاریخی کنونشن بنانا ہے ۔رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شہباز عابدی نے کہاکہ حیدر آبادشہر کے ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان اس یوتھ کنونشن کا حصہ بنیں اور اپنے شہر اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد یوتھ کنونشن نوجوانوں کا روایتی اجتماع نہیں بلکہ اس میں مختلف سافٹ ویئر ہاؤسز، جامعات اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے ریکروٹمنٹ بوتھ بھی قائم کئے جا رہے ہیں جو نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوں گے ۔رکن سندھ تنظیمی کمیٹی حق نواز قائم خانی نے کہاکہ حیدر آبادکے مختلف علاقوں میں نوجوانوں سے رابطے کرنا اور انہیں کنونشن کی اہمت اور افادیت سے آگاہی فراہم کرنا ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی اہم ذمہ داری ہے ۔رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شیراز مسعود نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور ملک کانام روشن کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں