پولیس کی کارروائی ، دکانوں سے لاکھوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط

 پولیس کی کارروائی ، دکانوں سے لاکھوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)حساس ادارے کی پولیس اور کسٹم حکام کے ساتھ شہدادکوٹ شہر کے کوٹو موٹو چوک پر کارروائی، بیرون ملک سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سامان دکانوں سے برآمد کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق برآمد شدہ سامان میں نان کسٹم پیڈ قیمتی سگریٹس، گٹکا ،شیشہ ،تمباکو اور دیگر شامل ہیں جبکہ برآمد سامان کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد معلوم ہوائی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارر وائی شہدادکوٹ شہر میں واقع 4 دکانوں اور گوداموں میں کی گئی جہاں سے برآمد نان کسٹم پیڈ سامان قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں لاڑکانہ پولیس نے تحصیل باقرانی اور تحصیل ڈوکری میں شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایئرپورٹ روڈ سے 2سپلائر کو 96 شراب کی بوتلوں اور چنگچی رکشہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم کلہوڑو اور الطاف ناریجو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں