کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کی وضاحت
کراچی(پ ر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) نے ٹرمینل سے ضبط شدہ اشیاء کی چوری کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے آئی سی ٹی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
ترجمان کے آئی سی ٹی کے مطابق ٹرمینل انتظامیہ متعلقہ قواعد وضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہے اور پورٹ آپریشنز کو چلانے کے لیے بین الاقوامی معیارات کی پاسداری کی جاتی ہے ۔ تمام کنسائمنٹمس کی ڈیلیوری متعلقہ ضابطہ کار اور کلیئرنس سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کی جاتی ہیں۔ ٹرمینل انتظامیہ ہمہ وقت سیکیوریٹی اور آپریشنل دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیارات پر پختہ عزم کے ساتھ کاربند ہے اور حکام کو مکمل تعاون فراہم کرتی ہے ۔