خواتین سمیت 8منشیات فروش گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ، ملیر سٹی اور پیر آباد پولیس نے کارروائیوں کے دوران5 خواتین اور بین الصوبائی گروہ سمیت8 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے قبضے سے ڈھائی کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 7 کلو سے زائد چرس ونقدی برآمد کرلی۔
تفصیلا ت کے مطابق ایس آئی یو نے مانسہرہ کالونی شرافی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گلزار شاہ بین الصوبائی منشیات فروش ہے اور اس کے قبضہ سے 2225 گرام چرس برآمد کی گئی ہے ۔ملزم کے پی کے اور بلوچستان سے آرڈر پر منشیات منگواتا اور پھر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈھائی کلو منشیات برآمد کر کے تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔