غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیاں جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 1015 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو منہدم اور سربمہر کردیا۔
اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔ پلاٹ نمبر46-پی ، بلاک 6 پی آی سی ایچ ایس سوسائٹی میں غیر قانونی تھرڈ فلور ڈالا جارہا تھا ۔ عبدالشید سولنگی نے کہا کہ رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات فلیٹ،پورشن اور دکانیں قانونی اور تعمیراتی دونوں حوالوں سے غیرمحفوظ ہیں،شہری ایسی سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔سروے افسران وعملہ کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطرمیں نہ لائے ۔