ڈگری:نہر اور سیم نالے کے درمیان کا راستہ بہہ گیا
ڈگری(نمائندہ دنیا)محکمہ ایری گیشن کی نااہلی نے ڈگری کے تین دیہات کو مشکل میں ڈال دیا،نہر اور سیم نالے کے درمیان کا راستہ بہا دیاگیاجس کے باعث علاقہ مکینوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈگری کے نواح کوٹ غلام محمد پر کنگورو شاخ کی ٹیل پر واقع دیہہ 167 کے قریب نہر اور سیم نالے کے درمیان سے گزرنے والا راستہ محکمہ ایری گیشن نے مسمار کرکے پلیہ کو بہادیا جس کی وجہ سے اس راستے سے شہر تک جانے والے تین گاؤں جس کی آبادی کم و بیش ایک ہزار سے زائد بنتی ہے کو عذاب میں ڈال دیا ہے ۔ مقامی زمینداروں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔