بینکر قتل کیس کے ملزمان کی عمر قید کی سزا کالعدم

بینکر قتل کیس کے ملزمان کی عمر قید کی سزا کالعدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بینکر فیصل نبی ملک قتل کیس میں دو ملزمان کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

ہائیکورٹ نے بینکر فیصل نبی ملک قتل کیس میں سزا کیخلاف 2 ملزموں کی اپیلوں پر فیصلہ سنادی۔ عدالت نے خاتون ملزمہ انب زہرہ اور ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں