خواتین کے قانونی ازدواجی حقوق کے بارے میں آگاہی کے لیے میلہ

خواتین کے قانونی ازدواجی حقوق کے بارے میں آگاہی کے لیے میلہ

کراچی(سٹی ڈیسک )لیگل ایڈ سوسائٹی نے یونائیٹڈ نیشن ڈیموکریٹک اینڈومنٹ فنڈ (یو این ڈی ای ایف)، تحریک نسواں اور بونڈ ایڈورٹائزنگ کے تعاون سے خواتین کے ازدواجی حقوق پر میلہ منعقد کیا گیا ۔

جس کا مقصد خواتین کے قانونی ازدواجی حقوق کے بارے میں آگاہی عام کرنا تھا ۔ اس پروگرام میں  نکاح نامے کی شقوں، حق مہر، جہیز اور خواتین کے لیے قانونی تحفظات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔پروگرام میں سب سے اہم موضوع نکاح نامے میں درج خواتین کے حقوق اور تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرناتھا ۔ پروگرام کی مہمان خصوصی، صوبائی وزیربرائے ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ شاہینہ سحر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں خاص طور پر نکاح نامہ اور شادی کے معاملے میں لوگوں کو اُن کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں مشاورت اور آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔ دولہا اور دلہن دونوں کو اپنے نکاح نامے کو پڑھنے اور مناسب طریقے سے بھرنے کا مکمل حق حاصل ہے ۔   معلوماتی پینل ڈسکشن میں قانونی ماہرین اور سماجی کارکنوں نے نکاح نامے کی خالی شقوں کے منفی اثرات اور اس بارے میں آگاہی بڑھانے پر بات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں