بلدیہ عظمیٰ نے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا
کراچی (آن لائن)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ شہر میں مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم کے خاتمے کے لئے اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے ۔۔
تاکہ شہریوں کو ملیریا، ڈینگی، چکن گونیا اور دیگر وبائی امراض سے تحفظ فراہم کیا جاسکے ، اسپرے مہم سے ملیریا جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہوسکے گا، جراثیم کش اسپرے مہم کراچی کے ساتوں اضلاع میں چلائی جائے گی اور خاص طورپر نشیبی علاقوں، ندی نالوں، کچرا کنڈیوں کے اطراف بھرپور اسپرے کیا جائے گا جہاں مچھروں کی افزائش کا امکان رہتا ہے ، جراثیم کش اسپرے شہر کے ساتوں اضلاع میں شام کے اوقات میں کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز، منتخب ممبران سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔