سانحہ کارساز کی برسی پر جلسہ تاریخ رقم کرے گا،نثار کھوڑو
حیدر آباد(نمائندہ دنیا)شہداء سانحہ کارساز کی 18 اکتوبر کو برسی کے موقع پر حیدرآباد میں منعقدہ جلسے کی تیاریوں اور زمہ داریوں کے تعین کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمدکھوڑو، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ،رابطہ سیکریٹری سندھ نعمان شیخ کی زیرِ قیادت دادو۔۔۔
جام شورو اور حیدرآباد اضلاع کی پی پی پی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذولفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سانحہ کارساز کے شہدا کے مشن پر گامزن ہے اور ہمیشہ عوام کے فلاحی کاموں کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت حیدرآباد میں یہ عظیم الشان تاریخی جلسہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں عوام اور جیالوں کو بھرپور شرکت کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کا جلسہ تاریخ کے بڑے جلسوں میں سے ایک ہوگا جو حیدرآباد میں تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات و برداری عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ اس موقع پر مذکورہ اضلاع کے پی ایس او کے صدور کو ذمہ داریاں سونپی گئیں کہ وہ اپنی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر کے ذیلی ونگز کو متحرک بنائیں اور جیالوں کو جلسہ عام میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی ترغیب دیں۔