اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کی شناخت اسداللہ ولد صفدر اور ماجد علی ولد صفدر علی کے نام سے ہوئی ۔ گرفتار ملزمان نے گزشتہ شپ تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے ہونے والی مختلف وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان اسٹیل ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار دونوں ملزمان پہلے بھی چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔