سچل میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل علی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی شناخت 42 سالہ جعفر ولد سرور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول جعفر دکان پر کام میں مصروف تھا اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے بلایا، ملزمان مقتول کو سائڈ میں لے گئے اور کچھ دیر بات کی بات کرنے کے بعد ایک ملزم نے پستول نکال کر جعفر کے سر میں گولی مار دی ۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔