انٹربورڈ پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان آج (جمعہ ) گیارہ اکتوبر کو شام چار بجے کیاجائے گا۔نتائج کے اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیے جائیں گے ۔
امیدوار اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے ۔