الخدمت بنو قابل گریجویشن تقریبات ٹیکنو فیسٹ میں ہفتے سے شروع ہوں گی

 الخدمت بنو قابل گریجویشن تقریبات ٹیکنو فیسٹ میں ہفتے سے شروع ہوں گی

کراچی (آن لائن)الخدمت کراچی کے تحت 2روزہ گریجویشن تقریبات ہفتے اور اتوار 12 اور 13 اکتوبر کو ‘‘ٹیکنو فیسٹ پاکستان’’ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو ں گی ۔

الخدمت کے مقبول فری آئی ٹی کورسز پروگرام ‘‘ بنو قابل ’’ میں کورسز کامیابی سے پاس کرنے والے 10ہزار سے زائد طلبہ وطالبات اس تقریب میں شرکت کریں گے ، جہاں طلبہ وطالبات میں اعزازات واسناد تقسیم کی جائیں گی ۔دوروزہ گریجویشن تقریبات کے پہلے روز ہفتے کو بنو قابل کی پاس آؤٹ طالبات کیلئے دوسرے روز اتوارکو طلبہ کیلئے گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔اس موقع پر 100آئی ٹی کمپنیاں اپنے اسٹالز لگائیں گی جو پاس آؤٹ طلبہ کے انٹرویوز کریںگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں