شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے ،رضوان نیازی
کراچی (آن لائن)پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور پارٹی مینجمنٹ سیل سندھ کے سربراہ، رضوان نیازی نے کراچی میں بگڑتی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
جس کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ صرف ماہ ستمبر کے دوران کراچی میں 6 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔انہوںنے سندھ پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ شہر میں آزادانہ گھومنے والے اسٹریٹ کرمنلز پر کوئی قابو نہیں۔