رہائشی و کمرشل تعمیرات کے لیے 80کیسز کی منظوری

رہائشی و کمرشل تعمیرات کے لیے 80کیسز کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتہارٹی عبد الرشید سولنگی کی زیر صدارت کراچی ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

اجلاس میں تمام امور کی جانچ اور منظوری کے آخری مراحل تک پالیسی مرتب کی گئی۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کو 100 فیصد درست بنانے اور اس کے بر خلاف ہر قسم کی تعمیرات کو روکنے سمیت عام شہری کے مکان کے پلان سے الاٹیز کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے حکومت سندھ نے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، اس سلسلے میں تمام امور کی اجازت کو کمیٹی کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے اور وقت مقررہ پر ہر صورت داخل دفتر کیسز کی منظوری یا منسوخی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری کی ذاتی رہائشی مکان و کمرشل تعمیرات سمیت پلازہ ،بنگلوز اور اوپن پلاٹس کے پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ کے بلڈنگ اور کمپلیشن اور اسٹرکچرل پلان کی منظوری سے این او سی برائے تشہیر و فروخت کی اجازت تک تمام امور اور مطلوبہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی ۔کمیٹی کے جانب سے اب تک 80 کیسز کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ اس طریقے سے عام شہری اور بلڈرز کو پہلے سے بہتر سہولت میسر آئیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں