ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر،جانی نقصان نہیں ہوا

 ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر،جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں قائم دو منزلہ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جا نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ریسٹورنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈرز اور اسنارکل موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا، تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ریسٹورنٹ کے گراؤنڈ فلور پر واقع کچن میں لگی تھی جس نے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچر اور سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا کہ ساڑھے 12 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں