فورپاز کانومبر میں مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنیکا عندیہ

فورپاز کانومبر میں مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنیکا عندیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی چڑیا گھر سے مدھو بالا ہتھنی کی منتقلی کا معاملہ دو سال سے التوا کا شکار ہے ، وائلڈ لائف عالمی ماہرین کی تنظیم طویل وقفہ کے بعد پاکستان پہنچ گئی ۔فورپاز ٹیم نے نومبر کے آخر تک مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف عالمی ماہرین کی تنظیم فور پاز ٹیم نے ڈاکٹر عامر خلیل کی سربراہی میں پاکستان پہنچ کر سفاری پارک اور چڑیا گھر میں مدھو بالا ، ملکہ اور سونیا ہتھنیوں کو صحت مند قرار دے دیا اور نومبر کے آخر تک مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی کا عندیہ دے دیا ۔ ڈاکٹر عامر خلیل نے سفاری پارک کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ چڑیا گھر سے مدھو بالا ہتھنی کی منتقلی کیلئے نوے فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ مدھو بالا کا کیج تیار ہوچکا ہے جبکہ سنچری کی تعمیر کا کام آخری مراحل ہے ۔ ڈاکٹر عامر کے مطابق مدھو بالا بظاہر صحت مند ہے جس کی خصوصی کنٹینر کے ذریعے چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے تربیت بھی دی جاچکی ہے ۔ نومبر کے آخر تک مدھو بالا ہتھنی کو سفاری پارک منتقل کیا جاسکتاہے جس کا حتمی فیصلہ چند روز میں ہوگا ۔ واضح رہے کہ دو سال قبل چڑیا گھر میں نورجہاں ہتھنی کے مرنے پر مدھو بالا ہتھنی کی منتقلی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں