بھتہ خوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ اور خاتون گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کراچی کی کارروائیاورنگی ٹاؤن میں واقع ہارڈ ویئر کی دکان کے مالک سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے۔۔
بھتہ خوری اور ڈکیتیوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا.ملزم کی نشاندہی پر اسکے ساتھ ملوث ایک خاتون اور اس گینگ کے سرغنہ کو بھی گرفتار کیا گیا.تفصلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کی ٹیم نے بھتہ خوروں اور ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ڈکیتیوں میں ملوث ایک ملزم سید عمران عرف شما ولد سید معین احمد کو گرفتار کرکے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والا موبائل فون بمعہ سم برآمد کرلیں.ملزم نے 21ستمبر کو رئیس امروہی گوٹھ اورنگی ٹاؤن میں واقع ہارڈ ویئر کی دکان کے مالک سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا جسکا مقدمہ الزام نمبر 279/24تھانہ اقبال مارکیٹ کراچی میں درج ہے ۔ملزم سے موبائل فون اور سم بھی برآمد کی گئی ہے ۔ملزم نے اورنگی ٹاؤن کراچی کے علاقہ میں دو درجن سے زائد بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزم نے تھانہ جوہر آباد میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو زخمی بھی کیا ہے ۔ملزم کی نشاندہی پر اسکے ساتھ ملوث ایک خاتون راحیلہ زوجہ کاشف اور گینگ کے سرغنہ کاشف ولد اکبر علی کو بھی گرفتار کیا ہے جو تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس کی حراست میں ہیں۔ملزم کے انکشافات کی بابت متعلقہ تھانہ جات کراچی کو اطلاع دی گئی ہے ۔مذکورہ ملزم کے گینگ میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارے ہیں۔