ہائی ویز ،موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 30 فی صد اضافہ ظلم قرار

 ہائی ویز ،موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 30 فی صد اضافہ ظلم قرار

صوبھوڈیرو(نمائندہ دنیا)یکم اکتوبر سے ہائی ویز اور موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 30 فی صد اضافہ ظلم ہے جبکہ تین ماہ قبل یکم جولائی کو بھی 40 فی صد اضافہ کیا گیا تھا ۔ لیاری ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں 66 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔۔

عوام سے سستے سفر کی سہولیات بھی چھینی جا رہی ہے ،ٹول ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ یہ بات سماجی شخصیت اور سینئر صحافی عباس شاہ نے پریس کلب رانی پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ،مختصر وقت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے یکم اکتوبر سے ہائی ویز اور موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 30 فی صد اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں قومی شاہراہ پر بے تحاشہ ٹول پلازہ قائم کئے گئے ہیں ،مگر شاہراہ مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں