گلشن حدید فیز 2 اور ایکسٹینشن فیڈرز پرلوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، کے الیکٹرک
کراچی(پ ر)گلشن حدید میں پانی و بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کی خبرپر ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ گلشن حدید فیز 2 اور ایکسٹینشن فیڈرز پرلوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔
گلشن حدید فیز 1 میں پانی، سوئی گیس اور بجلی کے مسائل پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق ہیں، اور اُن کا اندرونی معاملہ ہے ،جس پر عوام نے احتجاج کیا۔ کے الیکٹرک کا اس احتجاج سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔