میئر کے براہ راست انتخاب کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی اورجسٹس جواد اکبر سروانہ پرمشتمل ڈویژن بینچ نے میئر کراچی کے براہ راست انتخاب کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی۔
درخواستگزاروں کے وکیل راجہ قاسط نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یونین کمیٹی کی سطح پر الیکشن پہلے ہوتے ہیں۔ چیئرمین ٹی ایم سی، میئر یا ڈپٹی میئر کے لئے بطور یوسی چیئرمین کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ الیکشن کے اعلان کے وقت جو قوانین موجود تھے ، انتخابات کے وقت بھی وہی قوانین ہوتے ہیں۔