اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی مذمت
کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حاجی محمدحنیف طیب نے جامع مسجد مدینہ خدادادکالونی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔۔
اسرائیل جارحیت کے ایک سال گزرنے پرفلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیا اورمسلم حکمرانوں کی بے حسی کی مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ 7اکتوبر 2023سے دہشت گردملک اسرائیل نے تباہی مچائی ہوئی ہے ،جس میں ایک لاکھ سے زائد لوگ زخمی ہیں ،مساجد،تعلیم وصحت کے مراکز،رہائشی عمارتیں سب ملبہ کاڈھیر بن گئی ہیں ،مسلمانوں کی جان مال کونقصان پہنچانے کیلئے اسرائیل کو اسلحہ اورپیسہ امریکہ ،برطانیہ ودیگر یورپین ممالک فراہم کررہے ہیں یہی ممالک اسرائیل کی عالمی فورمزمیں کھل کرحمایت کررہے ہیں۔