اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس،43سرکاری ملازمین کی شکایات

اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس،43سرکاری ملازمین کی شکایات

کراچی(اے پی پی)کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اینٹی کرپشن کمیٹی،2 کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں میں رشوت اور بدعنوانی کی مختلف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اینٹی کرپشن کے افسران نے اجلاس کو مختلف سرکاری محکموں کے خلاف شہریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بتایا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو 43 سرکاری ملازمین کے خلاف شکایات موصول ہوئیں، سب سے زیادہ 10 شکایات محکمہ رجسٹریشن کے اہلکاروں کے خلاف موصول ہوئیں۔ اجلاس نے رجسٹریشن کے اہلکاروں کے خلا ف تمام دس شکایات کی اوپن انکوائری کی منظوری دی دیگر جن محکموں کی شکایت موصول ہوئیں ان میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے 4اہلکاروں کے خلاف شکایا ت شامل ہیں۔کے ڈی اے کے 2 اہلکاروں کے خلاف کرپشن میں ملوث کی شکایات ملیں ،دیگر جن محکموں میں کرپشن کی شکایات ملیں ان میں پولیس، بلدیہ عظمی، اوقاف ،محکمہ ریوینو ،محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم شامل ہیں۔ اجلاس نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت کی کہ وہ رشوت میں ملوث اہلکاروں کے خلا ف انکوائری زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں مکمل کر لے ۔اجلاس نے 3 بد عنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دی ،تین اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ کرپشن کی شکایات تیزی سے نمٹائی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں