جامعہ اردو میں غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی حملوں پرسیمینار

جامعہ اردو میں غزہ کی صورتحال  اور اسرائیلی حملوں پرسیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت سیمینار بعنوان غزہ سے بیروت تک اسرائیلی فضائی حملے اور دفاعی نظام منعقد کیا گیا۔

 پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سدرہ احمد نے خطے کی جغرافیائی جنگی اہمیت پھر روشنی ڈالی۔جامعہ اردو کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے صدر ڈاکٹر سید شہاب الدین نے حماس کی تاریخ اور موجودہ حکمت عملی پہ گفتگو کی۔جامع اردو کی صدر شعبہ سیاسیات ڈاکٹر رانی ارم نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوںکاطریقہ کار بیان کیا۔انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز سندھ کے ڈائریکٹر ایئر کموڈور زاہد الحسن نے اسرائیلی فضائی حملوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں