دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کے خلاف احتجاج
کراچی(اسٹاف رپورٹر )ماڈل کالونی کے قریب علاقہ مکینوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ایونیو روڈ ماڈل موڑ پر احتجاج کیا۔۔۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک سڑکوں پر رواں رہتی ہے اور رات میں بھی ہیوی ٹریفک کے ڈرائیورز کی تیز رفتاری کے باعث حادثات ہو رہے ہیں،انہوں نے علاقے میں ہیوی ٹریفک کو روکنے کا مطالبہ کیا،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جناح ایونیو ماڈل کالونی روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تھے ۔ عدالت کی جانب سے دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے ۔