سیہون کے قریب موٹر سائیکل پر فائرنگ،نوجوان جاں بحق

سیہون کے قریب موٹر سائیکل پر فائرنگ،نوجوان جاں بحق

سیہون شریف،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا ) سیہون کے قریب 6مسلح افراد کی موٹرسائیکل پر فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

گاوں قادر بخش بھلائی کے مقام پر نوجوان کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور مقتول عرس کھوسو کی لاش سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کیاجب کہ واقعے پر کھوسہ برادری کے سینکڑوں افراد نے انڈس ہائی وے روڈ بلاک کرکے دھرنا د ے دیا۔ ایس ایچ او سیہون عبدالعزیز کھوسو نے بتایا کہ مقتول عرس کھوسو کے ورثاء مقدمہ درج کرانے نہیں آئے۔ نوڈیرو کے سکھر بائی پاس پر واقع ہوٹل میں سیٹھار برادری کے دو گروپوں کے درمیان رشتے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا،اس دوران مکوں، تھپڑوں،لاٹھیوں اور اینٹو ں کا آزادانہ استعمال کیا گیاجس کے باعث ایک گروپ کے چار افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ضمیر سیٹھار، طالب علی سیٹھار، قاسم علی سیٹھار اور سمیر سیٹھار شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر نوڈیرو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پڈعیدن میں نیو جتوئی کے قریب فرید دیرو تھانہ کی جددو کے جنگل سے 19 سالہ یاسمین کوریجو ولد مجید کوریجو کی لاش ملی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ متوفی کے والد نے بتایاکہ ہم غریب لوگ ہیں ، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ،انصاف کیا جائے ۔پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں