پی ٹی آئی رہنما آفتاب قریشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر آفتاب حسین قریشی کو پانچ روزہ پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
آفتاب قریشی کے خلاف میرپورخاص کے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے جب کہ مقدمے میں 15 سے 20 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے ملزم کو 16اکتوبر تک جیل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گری عدالت میں ڈاکٹر شاہ نواز پولیس حراست کیس کی سماعت ہوئی ۔ گرفتار افسران و اہلکاروں سمیت 22ملزموں کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا جب کہ عبوری ضمانت پر پیر آغا عمر جان سرہندی، سابق سی آئی اے انچارج عنایت علی زرداری اور ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی کو بھی عدالت لایا گیا ۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ گرفتار 4 اہلکاروں کے ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کی گئی۔