ضلع شرقی کے سرکاری اسکول کو مکمل کتابیں نہ ملنے کا انکشاف،رپورٹ تیار

ضلع شرقی کے سرکاری اسکول کو مکمل کتابیں نہ ملنے کا انکشاف،رپورٹ تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی کے حوالے سے عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی آصف علی عباسی نے مختلف اسکولوں کا دور ہ کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی نے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں 8 سے زائد سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیکب لائن، جٹ لائن، خداداد کالونی اسکول کا دورہ کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی نے علامہ اقبال، جیکب لائن 3، جٹ لائن 2 و دیگر اسکولوں کا بھی دورہ کیا۔ متعلقہ سرکاری اسکولوں کو مکمل کتابیں نہ ملنے کا انکشاف ہوا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کتابوں کی فراہمی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ سیشن جج ایسٹ کو ارسال کی جائے گی ۔سندھ ہائیکورٹ نے سیشن ججز سے سرکاری کتابوں کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کی۔علاوہ ازیں احتساب عدالت کراچی نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔ملزموں کے وکلا کی جانب سے دلائل دئیے گئے ۔عدالت کی جانب سے ریفرنس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔آئندہ سماعت پر بھی دلائل کا سلسلہ جاری رہے گا۔شرجیل میمن نے درخواست دائر کی کہ یہ مقدمہ نیب کا نہیں بنتا، چئیرمن نیب کو واپس بھیجا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں