قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزاکے خلاف اپیل منظور،ملزم بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزاپانیوالے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کردیاہے ۔
جسٹس کے کے آغا پر مشتمل سنگل بینچ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے ملزم شیر علی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جتنی سزا کاٹی ہے وہی اس کے لئیے کافی ہے ۔ ملزم کیخلاف مزید کوئی مقدمہ نہیں تو فوری طور پر رہا کردیا جائے ۔ دونوں شہریوں کے درمیان فصل کے حوالے سے کئی روز سے جھگڑا جاری تھا۔ ملزم شیر علی کیخلاف 2018 میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ وقوعہ کی جگہ جب دونوں شہری ملے تو ایک دم جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی اور تیز چھری کے استعمال کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ پراسیکیوشن کے مطابق شیر علی کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے شواہد کی روشنی میں سزا سنائی گئی۔ شیر علی کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سال 2020 میں عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ شیر علی کے ہاتھیوں جھگڑے کے دوران صدام نامی شہری کا قتل ہوگیا تھا۔