مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ،ملزم گرفتار

مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ،ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوسف پلازہ پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل لفٹر گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شجاعت علی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے گلشن اقبال کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی پولیس حکام کے مطابق ملزم اس سے قبل 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوریاں کرتا رہتا ہے اور اس وقت بھی ضمانت پر رہا تھا دوسری جانب ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ملزمان ابراہیم حیدری اور کورنگی کی مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کیا کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں