ایچ ای سی ٹیم کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
کراچی(این این آئی)اعلیٰ تعلیمی کمیشن(ایچ ای سی)کے وفد نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی(جے ایس ایم یو)کا دورہ کیا تاکہ ۔۔۔
یونیورسٹی کے تعلیمی معیار، بنیادی ڈھانچے ، اور ایچ ای سی کے رہنما اصولوں کی مجموعی پاسداری کا جائزہ لیا جا سکے ۔وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے ایچ ای سی ٹیم کاپر تپاک استقبال کیا، اورمختلف شعبہ جات کے سربراہان کی موجودگی میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نے سہولیات پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔