نارتھ ناظم آباد میں تاجر کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے تاجر آصف ابراہیم کے قتل کے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ۔۔۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے چچا دکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ پہاڑ گنج والے روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد نے رکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے گولی میرے چچا کو جا لگی، مدعی کے بیان کے مطابق اسکے چچا آصف ابراہیم سے کوئی چیز چھینی بھی نہیں گئی۔