گلشن حدید میں سنگین آبی بحران،ٹینکرمافیا کی چاندی
کراچی(رپورٹ:آغا طارق)گلشن حدید میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔اسٹیل مل انتظامیہ نے بجلی کے فالٹ کا نام پر گزشتہ 14 دن سے گلشن حدید کو پانی کی فراہمی نہیں دی ،مکین پانی کی بوند بوند کے ترس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹل مل کی انتظامیہ نے گزشتہ 14 دن سے گلشن حدید میں پانی کی فراہمی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے حدید میں رہنے والے لاکھوں مکین سخت پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں اور عوام مجبور مہنگے داموں پر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ زیر زمین پانی کی سطح بھی 120 فٹ کے بجائے 250 فٹ پر چلی گئی ہے اور پانی کے حصول کے لیے لگائے گئے بورنگ بھی ناکارہ ہو گئے ہیں ۔پانی اور گلشن حدید فیز ون میں بجلی اسٹیل مل کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے نایاب ہو چکی ہے اور مل انتظامیہ عوام کو مزید مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے ۔پانی کی فراہمی بند ہونے سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے اور پانی کا چھوٹا ٹینکر 3500 کے بجائے 7 ہزار روپے اور بڑا ٹینکر چھ ہزار کے بجائے 12 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے مکین دیگر علاقوں سے پانی بھر کر انے پر مجبور ہیں ۔گلشن حدیدکے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں پانی کی فراہمی یقین نہیں بنائی گئی تو دوبارہ نیشنل ہائی پر دھرنا دیں گے ۔